15 مئی، 2024، 1:48 PM

غزہ میں صہیونی جنگی جرائم، 80 فیصد اسکول اور یونیورسٹیاں تباہ

غزہ میں صہیونی جنگی جرائم، 80 فیصد اسکول اور یونیورسٹیاں تباہ

صہیونی حکومت کی غزہ پر جارحیت کے بعد اب تک 80 فیصد تعلیمی ادارے تباہ ہوچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت کی جارحیت کی وجہ سے غزہ میں 80 فیصد اسکول اور تعلیمی ادارے تباہ ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 200 سے زائد اسکولوں کی عمارتیں جزوی یا مکمل طور پر صہیونی میزائل حملوں اور بمباری کی وجہ سے تباہ ہوگئی ہیں۔

اقوام متحدہ اور عالمی تنظیموں نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر متعدد مرتبہ تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دراین اثناء تل ابیب میں وزارت جنگ کی عمارت کے باہر ہزاروں صہیونیوں نے نتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی اور صہیونی یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب سے القسام بریگیڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں صہیونی ڈرون طیارے کو گرا کر قبضے میں لیا گیا ہے۔

رفح کے مشرقی علاقے میں بھی فلسطینی مجاہدین اور صہیونی فورسز کے درمیان تصادم کے واقعات پیش آئے ہیں۔

News ID 1923960

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha